تہران : ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ چند نوجوانوں کو بہکایا جاسکتا ہے لیکن عظیم قوم کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔
سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی پسندوں کے مظاہرے عالمی سامراج کو خوش کرنے کے لئے ہیں
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران اندرونی اور بیرونی دشمنوں سمیت کئی محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ انقلاب اسلامی صدیوں کی تربیت کا نتیجہ ہے جسے ختم کرنے کے لئے طاغوتی قوتیں بھی صدیوں سے سرگرم ہیں۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کا شوریٰ نگہبان کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کو اس کی قیام سے قبل ہی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ ایرانی عوام کی اسلامی انقلاب سے محبت اور امام خمینی کی ولولہ انگیز قیادت نے عالمی طاغوت کو جو زخم دیا وہ آج تک بھر نہیں سکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاغوت ہر بار نئے بھیس میں انقلاب کے خلاف سازش کرتا ہے۔ ایران کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کے لئے چند نوجوانوں کو بھکایا جاسکتا ہے۔ لیکن عظیم قوم کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔