Featuredاسلام آباد

وزیر اعظم کا فیصل واڈا کیخلاف فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم نے فیصل واڈا کی کسی بھی ٹاک شو میں شرکت پر پابندی عائد کردی

وزیراعظم عمران خان نے نجی چینل کے پروگرام میں فوجی بوٹ لانے پر وفاقی وزیر فیصل واڈا پر کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کے لیے شرکت پر پابندی عائد کردی۔

اس ضمن میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں تصدیق کی کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کرلی گئی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے فیصل واڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کے لیے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کو نجی چینل کے پروگرام میں ‘فوجی بوٹ’ لانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

دوران گفتگو صورتحال اس وقت انتہائی مضحکہ خیز ہوگئی تھی جب فیصل واڈا نے ‘فوجی بوٹ’ میز پر رکھتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہے آج کی جمہوری مسلم لیگ، لیٹ کر چوم کر بوٹ کو عزت دو

اس موقع پر پروگرام کے میزبان کاشف عباسی نے کہا تھا کہ میں تو سمجھا کہ آپ بندوق لے آئے ہیں، یہ تو بندوق سے بھی زیادہ خطرناک چیز لائے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close