Featuredاسلام آباد

کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی مائیں بہنوں بزرگوں، نوجوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں، کشمیری قوم ایک سو اٹھاسٹھ ایام سے محصور ہیں، دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری ڈائیسپورا کے کردار کو بھی سلام پیش کرتی ہوں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے یواین جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، او آئی سی میں بھی کشمیر کا مسئلہ اٹھایا گیا جب کہ امریکی کانگریس اور ایوان نمائندگان میں کشمیر ایشو پر بحث ہوئی، برطانوی و ایرانی پارلیمان نے بھی کشمیر پر قرارداد منظور کی، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست کے ہندوستانی اقدامات کے خلاف ہماری قیادت نے عالمی سطح پر موثر آواز بلند کی ہے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے عالمی رہنماؤں کے سامنے ہندوستانی اقدامات کو اٹھایا، یہ ہماری کامیابی ہے کہ 5 ماہ کے دوران سلامتی کونسل کا 2 مرتبہ اجلاس ہوا، سلامتی کونسل اجلاس میں تمام ملکوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستان کا موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close