Featuredدنیا

ٹرمپ کو مارنے پر ۳ ملین ڈالر انعام کا اعلان

ایرانی رکن پارلیمنٹ احمد حمزہ نے امریکی صدر ٹرمپ کہ سر کی قیمت ۳ ملین ڈالر مقرر کردی

خبر رساں ایجنسی اِسنا کے مطابق ایران کے ایک قانون ساز احمد حمزہ کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرے گا اسے 30 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔

اس پیشکش کی اصل وجہ دراصل جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا ہے۔

یہ پیشکش ایرانی رکن پارلیمنٹ احمد حمزہ نے کرمان کے لوگوں کی جانب کی ہے جو کہ جنرل سلیمانی کا آبائی علاقہ ہے۔ کرمان میں ہی جنرل سلیمانی کی آخری رسومات ادا کی گئیں اور یہی اُن کی آخری آرام گاہ بھی ہے۔

جنرل سلیمانی کو امریکا نے 3 جنوری کو بغداد ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے میں قتل کیا تھا جس کی وجہ سے ایران کے لوگوں میں امریکا کے خلاف کافی غم و غصہ موجود ہے کیونکہ جنرل سلیمانی ایران میں کافی مقبول تھے۔

اس کے بعد ایران نے نہ صرف امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کیا بلکہ عراق میں موجود امریکا کے دو فوجی اڈوں پر میزائل حملہ بھی کیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close