اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ٹرانپرنسی کی کل کی رپورٹ پر اپوزیشن بغلیں بجا رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی اپنی ٹرانسپرنسی پر ہی بڑا سوالیہ نشان ہے، یہ کیسی رپورٹ ہے جس میں کہا گیا مشرف دور میں کرپشن زیادہ ہوئی اور نواز دور میں کم۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں محفوظ ہے۔
اپوزیشن وزیر اعظم اور موجودہ حکومت کو آڑھے ہاتھوں لے رہی ہے۔ وہ جماعت بھی تنقید کر رہی ہے، جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے۔ وہ جماعت شائد اپنے آپ کو پاکستان سے الگ تصور کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی ساکھ پر تجزیہ کرنا بھی ضروری ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی اپنی ٹرانسپرنسی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے والے گٹھ جوڑ کو ایکسپوز کرنا بہت ضروری ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں ادارے ہیڈ کرنے والے شخص نے نواز حکومت کو پزیرائی بخشی۔ نواز حکومت نے اسی شخص کو سفیر تعینات کیا۔ ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے اس شخص کو توسیع نہیں دی، وہ وقت پر ریٹائرڈ ہوئے۔
معاون خصوصی رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی رپورٹ ہے جس میں کہا گیا مشرف دور میں کرپشن زیادہ ہوئی اور نواز دور میں کم۔ اس رپورٹ پر قوالی ہی بجائی جا سکتی ہے۔ یہ رپورٹ یکطرفہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرپشن فری پاکستان بنانے میں وزیر اعظم جدوجہد کرتے رہیں گے۔ کرپشن کرنے والے منظم گروہ ہیں جو ملکر کرپشن کرتے ہیں۔ کرپشن کنگ ٹرانسپرنسی رپورٹ کو کرپشن چھپانے کے لئے آرٹ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔