Featuredدنیا

ٹرمپ تاریخ کا سب سے خطرناک امریکی صدر قرار

واشنگٹن : برنی سینڈرز نے ٹرمپ کو مذہبی متعصب شخص قرار دے دیا

امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کےصدارتی امیدوارسینیٹربرنی سینڈرز نےصدرٹرمپ کوامریکہ کی تاریخ کاسب سےخطرناک صدر قرار دے دیا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوارسینیٹربرنی سینڈرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس انتخابی مہم کے دواہم مقاصد ہیں جس کا پہلا مقصد امریکی تاریخ کےسب سے خطرناک صدرڈونلڈٹرمپ کوشکست دینا ہے۔

سینڈرزکاکہنا تھا کہ ان کی کامیابی کی صورت میں کرپٹ سیاسی نظام کا خاتمہ ہوگا اور وہ موجودہ دورکےمعاشی عدم توازن کو بھی شکست دیں گے۔

ڈیموکریٹ امیدوار برنی سینڈرز نے ٹرمپ کو نسل پرست، جنسی تعصب زدہ، غیر ملکیوں سے نفرت کرنے والا اور مذہبی متعصب شخص قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی باتیں بھول گئے، ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ گن کلچر سے سالانہ 40 ہزار اموات ہورہی ہیں، اس سے کیسے نمٹیں گے، اور یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کے ٹیکس منصوبے سے صرف امیر ترین افراد کو فائدہ ہوگا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور انھوں نے صدارتی انتخابات 2020 میں کسی بھی ڈیموکریٹ کو ووٹ دینا شدت پسندانہ اور سوشلزم سوچ کو پروان چڑھانے اورامریکی خواب کی تباہی کے مترادف قرار دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close