اسلام آباد : پاکستان نے مشرق وسطہ کے بارے میں امریکہ کا امن منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان القدس کو فلسطینی ریاست کا دارلحکومت بنانے پر قائم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں والا فلسطین ہی پاکستان کا مؤقف ہے۔ پاکستان فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ اور پائدار حل کی حمایت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ بات چیت اور فلسطینیوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ خق خود اردیت فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے۔ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے موقف پر قائم ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ آزاد فلسطینی ریاست بین القوامی طے شدہ اصولوں پر قائم ہونی چاہیئے۔
پاکستان القدس کو فلسطینی ریاست کا دارلحکومت بنانے پر قائم ہے۔ پاکستان نے مشرق وسطہ کے بارے میں امریکہ کا امن منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔