اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسال کردی گئی ہے ، حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے
یکم فروری سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ، سمری میں پیٹرول فی لیٹر6 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 47پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل ایک روپے 10پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔
اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 66پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کردی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزارت خزانہ سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔