Featuredسندھ

سندھ حکومت وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرے گئی

کراچی : حکومت سندھ نے وفاق کو ود ہولڈنگ ٹیکس کیلئے وفاق کا ٹیکس جمع نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ایکسائیز کا اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر کی جانب سے سندھ کی مبینہ غیر قانونی کٹوتیوں کے معاملے پر بحث کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے ازخود آٹھ ارب روپے کی کٹوتیاں کی ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا اگر یہ فنڈز واپس نہیں دیئے گئے تو سندھ حکومت وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرے گئی۔ صوبائی حکومت گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close