Featuredکھیل و ثقافت

بنگال ٹائیگرز 233 رنز پر ڈھیر

راولپنڈی: شاہین شاہ آفریدی نے 53 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محمد متھون نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال 3، سیف حسین 0، نجم الحسین 44، مومن الحق 30، محمود اللہ 25، لٹن داس 33، تیج الاسلام 24 اور روبیل حسین 1 سکور بنا سکے۔

شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کے ذریعے 53 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ باﺅلر محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ حارث سہیل 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close