نہرو نے وزیراعظم بننے کیلئے ہندوستان کو تقسیم کروایا
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام لگایا ہے کہ جواہر لال نہرو نے بھارت کا وزیراعظم بننے کے لیے ہندوستان کو تقسیم کروایا۔
بھارتی صدر کی تقریر پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 1950ءمیں لیاقت-نہرو پیکٹ پر دستخط ہوئے تو اس میں لکھا گیا کہ پاکستان میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک نہیں ہوگ
اس وقت نہرو نے معاہدے میں صرف اقلیتوں کے تحفظ کی بات کیوں کی؟نریندر مودی نے کہا کہ یاد رہے کہ اس معاہدے میں بھارت نے بھی یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کا تحفظ کرے گا۔
نریندر مودی نے کانگریس پر سکھ کش فسادات کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ کانگریس نے ان فسادات میں ملوث رہنما کمل ناتھ کو مدھیہ پردیش کا وزیراعلیٰ بنا دیا ہے۔