Featuredانٹرٹینمنٹ

سرِ عام پھانسی بل کی مخالفت کرنے والوں پر مہوش حیات برہم

مہوش حیات کی سرِعام پھانسی کی حمایت، مخالفت کرنے والوں کو جواب

اداکارہ مہوش حیات نے زیادتی کرنے والے ملزموں کو سرِ عام پھانسی پر لٹکانے کے بل کی مخالفت کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے بل کی حمایت کی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمیں معاشرے میں رائج اس روش کو روکنے کے لیے مضبوط عزم کی ضرورت ہے

سوشل میڈیا پراداکارہ سرِ عام پھانسی کی مخالفت کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔

مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عجیب سی بات ہے کہ ہمارے بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کے قتل کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور ہم کہتے ہیں قصور واروں کو سرِ عام پھانسی دی جائے، اب جب حکومت ایسا کر رہی ہے تو ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے پیچھے چھپ رہے ہیں‘۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی

بعد ازاں فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو سرِعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں اور یہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑ سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کی مخالفت کی ہے، ساتھ ہی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے بھی سخت مذمت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close