Featuredکھیل و ثقافت

بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں شکست

آکلینڈ : نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو 22 رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 22 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 48.3 اوورز میں 251 رنز بنا کر ہی آﺅٹ ہو گئی

آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل 79 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہینری نکولس 41، ٹام بلنڈل 22، راس ٹیل 73 اور کائل جیمی سن 25 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

بھارت کی جانب سے یوزویندرا چھاہل سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 58 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شردل ٹھاکر نے 2 اور رویندرا جدیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 48.3 اوورز میں 251 رنز بنا کر ہی آﺅٹ ہو گئی اور یوں نیوزی لینڈ نے 22 رنز سے ناصرف میچ جیت لیا بلکہ سیریز میں بھی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے جبکہ پرتھوی شا 24، ویرات کوہلی 15، شریاس ائیر 52، شردل ٹھاکر 18، نوودیپ سائنی 45 اور یوزویندرا چھاہل 10 رنز بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے تمام باﺅلرز نے ہی مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا البتہ ٹم ساﺅتھی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 41 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close