ہیٹ ٹرک کرنے پر اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں
راولپنڈی: بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک بنا کر کم عمر ترین بولر کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے نسیم شاہ نے کہا کہ ہیٹ ٹرک کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں
فاسٹ بولر نسیم شاہ ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
نسیم شاہ نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو مکمل طور پر قابو کرلیا
نسیم شاہ نے بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں شاندار ہیٹ ٹرک کی، نسیم شاہ نے نظم الحسین، تیجل الاسلام اور محمود اللہ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہیٹ ٹرک کرنے پر اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں، اپنےجذبات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، میں کچھ بھی نہیں،یہ صرف میری ماں کی دعائیں ہیں۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 44رنز سے شکست دے کر راولپنڈی ٹیسٹ جیت لیا، بنگلادیشی ٹیم دوسری اننگز میں صرف168رنز پر پویلین لوٹ گئی، شاندار ہیٹ ٹرک کرنے پر نسیم شاہ میں آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے233 رنز کے جواب میں10 وکٹوں پر445رنز بنائے تھے
دوسری اننگز میں نسیم شاہ اور یاسرشاہ نے4،4وکٹیں لیں، شاہین آفریدی اور محمد عباس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔