Featuredپنجاب

قومی احتساب بیورو کا شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ

لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپے

قومی احتساب بیورو نے شریف گروپ کےدفاترپرچھاپہ مارکر کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، نیب حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی اسکینڈل کے معاملے پر چھاپے مارے گئے۔

شریف گروپ آف انڈسٹریز کے چیف فنانشل آفیسر کے دفتر سے اہم دستاویزات قبضہ میں لے گئیں۔

نیب حکام نے کہا ہے کہ چھاپے شہباز شریف کیخلاف نیب میں زیر تحقیقات ٹی ٹی سکینڈل میں اہم ریکارڈ کی موجودگی کی اطلاع پر مارے گئے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نےشریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ مارا ، چھاپہ ماڈل ٹاؤن کے 55 اور ایف 91 پر مارا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ اصل چھاپہ جہاں مارناتھا وہاں نہیں ماراجارہا، چھاپہ خسروبختیاراورجہانگیرترین کی ملوں پربھی ماریں، 12 ہزار کا قرضہ ان لوگوں کی جیبوں میں گیا، دوسروں پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں، 18 ماہ میں ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں کرپشن کہاں ثابت ہوئی۔

نیب والے چھاپے سے پہلے نوٹس نہیں دیتے اور یہ کچھ بتاتے ، بس کمپیوٹر اٹھا کر لے جاتے ہیں، پوری انکوائری کےباوجودان کوکچھ نہیں مل رہا، اس کا مقصد اس چھاپے سے نظریں ہٹانا ہے ، جوجہانگیرترین اورخسروبختیارکی ملوں پر پڑنا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close