Featuredکھیل و ثقافت
پی ایس ایل فائیو: پاکستانی شائقین قومی زبان میں کمنٹری سن سکیں گے
لاہور : پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی کرکٹ شائقین پی ایس ایل فائیو کے دوران قومی زبان اردو میں کمنٹری سن سکیں گے
پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی زبان اردو میں کمنٹری نشر کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمنٹیٹرز کے آفیشل پینل اور براڈ کاسٹرز کا اعلان کر دیا۔
اردو میں رواں تبصرہ کمنٹیٹرز رمیض راجا، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز کریں گے۔
مبصرین ہر اننگز کے دوران پانچ اوورز کے لیے اردو زبان میں تبصرہ کریں گے اس تبدیلی کا مقصد کرکٹ شائقین کو لائیو کوریج کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے جو مقامی چینلز پر نشر کی جائے گی۔
انگریزی میں کمنٹری کیلئے آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر ڈرک نینِز، جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ایچ ڈی ایکرمن، انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک بُچر، ڈومِنک کورک اور جنوبی افریقہ کی خاتون کمنٹیٹر کاس نائیڈو پہلی بار کمنٹری کریں گے۔