Featuredاسلام آباد

بھارت میں انتہاپسندی کی صورتحال پر شدید تشویش ہے

اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک پر انتہاپسندی کا قبضہ ہو چکا ہے

عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی متنازع قانون سے پاکستان کیلیے مہاجرین کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں انتہاپسندی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں عوام کھلی جیل میں قید ہیں

متنازع شہریت بل سے 20کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایاجا رہاہے، بی جے پی لیڈرز متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنےوالے مسلمانوں کو پاکستان جانے کا کہتے ہیں، ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک پر انتہاپسندی کا قبضہ ہو چکا ہے

بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو بنانے والے نازی ازم سے متاثر تھے، مودی حکومت نازی فلسفے کو پروان چڑھا رہی ہے، یہ نہرو اور گاندھی کا بھارت نہیں، وہاں سیاست کیلئے لوگوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے، حالات سنگین ہونے سے پہلے عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے،  اقوام متحدہ نے توجہ نہ دی تو مستقبل میں بہت بڑا مسئلہ بن کر ابھرے گا، نفرت کے نظریات کوکنٹرول نہ کیاگیاتوبڑےپیمانےپرخونریزی کاخدشہ ہے

عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے اس مسئلے کو حل نہ کیا اور اپنا کردار ادا نہ کیا تو اس سے مستقبل میں مہاجرین کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا اور پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان اور آزاد کشمیر پر قبضہ اور تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے، کیا ایک ارب آبادی والے ملک کا وزیراعظم اور آرمی چیف اتنے غیر ذمہ دارانہ بیان دے سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس سے پہلے معاملات ہاتھ سے نکل جائیں کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سال پاکستانی عوام کیلئے بہت مشکل رہے لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، آج افغانستان کی کرکٹ ٹیم عالمی درجہ بندی میں شامل ہو چکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگا رہا ہے تاہم اس کے باوجود جب تک افغان پناہ گزین واپس نہیں چلے جاتے انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، پاکستان میں عسکریت پسندوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں، شاید نائن الیون کے بعد وہ موجود ہوں لیکن اب نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ دعا ہے افغانستان مین امن مذاکرات کامیاب ہوں، افغان عوام نے گزشتہ دہائیوں سے بہت سی مشکلات برداشت کی ہیں، پاکستانی قوم اور تمام ادارے افغانستان میں امن کے خواہشمند ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close