یو این سربراہ کی مہاجرین کی خیر سگالی سفیر پاکستانی نامور اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کی نامور اداکارہ اور مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اپنی ٹویٹ میں انتونیو گوتیریس نے لکھا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہو چکے ہیں، اس دوران مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے ملاقات کر کے بھی بے حد خوشی ہوئی۔
As we mark 40 years of Pakistan’s solidarity with Afghan refugees, it was a pleasure to meet @Refugees Goodwill Ambassador @TheMahiraKhan
I thank her and all Pakistanis for their extraordinary support. pic.twitter.com/wsdsSestCk
— António Guterres (@antonioguterres) February 17, 2020
انہوں نے ماہرہ خان سمیت پورے پاکستان کا مہاجروں کے لئے غیر معمولی تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔
ماہرہ خان نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے جواب میں لکھا کہ انہیں بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔