دنیا کو کشمیر کی کہانی سے آگاہ کروں گا
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک مسئلہ کشمیر کے موضوع پر فلم بنائیں گے
رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کشمیر کے موضوع پر فلم کا اسکرپٹ خود لکھ رہا ہوں، فلم کا 50 فیصد اسکرپٹ لکھ چکا ہوں، فلم کے ذریعے دنیا کو کشمیر کی کہانی سے آگاہ کروں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ کشمیر پر کتاب لکھنے کے دوران فلم بنانے کا خیال آیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم کے ذریعے دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کروں گا، فلم کی کاسٹ، ڈائریکشن کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
بھارتی ظلم کے آگے سینہ سپر کشمیری نوجوان مسلسل جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔
دوسری جانب کشمیریوں پر زندگی مزید تنگ کرنے کیلئے بھارتی حکومت وادی میں ساڑھے پانچ سو روبوٹس تعینات کرے گی۔
بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے کشمیریوں سے آزادی مانگنے کے جرم میں روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولتیں بھی چھین لیں۔
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 199 دن ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔