کراچی : ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ایک اور بڑا سیکٹرگرفت میں آگیا
شادیوں پر برائنڈڈ ڈزائنر کپڑے فروخت کرنے پر ٹیکس چوری پکڑی گئی ، ٹیکس چوری پر کراچی میں 24 ڈزائنرز کے نام سامنے آگئے ہیں۔
ایف بی آر نے کراچی کے 24 ڈریس ڈیزائنرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27فروری تک طلب کرلیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ڈریس ڈزائنرز لاکھوں روپے مہنگا ایک شادی کا ڈریس فروخت کرتے ہیں لیکن سالانہ آمدنی بہت کم دیکھاتے ہیں ، ایف بی آر نے تحقیقات کی تو رٹرن میں آمدنی اور اس پر ٹیکس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف بی آر نے ڈریس ڈیزائنر کے انکم ٹیکس گوشوارے اور آڈٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈریس ڈیزائنرز کی انکم اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی بھی جانچ ہوگی ، تفصیلات نہ ملنے پر لاکھوں روپے مالیت کے فی ڈریس کے حساب سے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔