دبئی : متحدہ عرب امارات میں 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا
متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔
امارات میں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے بتایا متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 24 اپریل بروز جمعہ جبکہ عید الفطر 24 مئی 2020 بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات نے سال 2020 کے لیے عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔
امارات میں 9 نومبر 2020 کو عید میلاد النبی ﷺ کی سرکاری تعطیل دی جائے گی اسی طرح یکم دسمبر کو یادگاری دن جبکہ دو اور تین دسمبر کو جشن آزادی کے موقع پر چھٹی دی جائے گی۔ اگست کی 23 تاریخ کو یکم محرم کی چھٹی دی جائے گی۔