دہلی کے مسلم کش فسادات پر پاکستانی فنکاروں میں تشویش
پاکستانی فنکاروں کا بھارتی دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات پر اظہارافسوس
بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی، بہیمانہ تشدد اور مسجد کی بے حرمتی پر پاکستانی فنکاربھی بول پڑے ہیں
نئی دہلی میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف پر امن مظاہرین پر انتہاپسندوں کی جانب سے کیے جانے والے بہیمانہ تشدد اور اس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 20 افرادپر پاکستانی فنکاروں نے تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی فنکاروں کا صبر بھی جواب دے چکا ہے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھارت کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ حریم فاروق نے دہلی میں مسلمانوں پر تشدد کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا آپ کے جھنڈے تلے تقریباً 200 ملین (20 کروڑ) مسلمان رہتے ہیں لہذا کس طرح بھارتی حکومت یہ سب ہونے دے رہی ہے۔ وقت آگیا ہے بھارت میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے کا۔
With more than 200mil muslims living under your flag how can the govt let this happen. Kudos to ones standing up & protecting their own despite having an extremist as their PM. Its time to raise voice for this unjust in India aswell. https://t.co/Fcg9S9MDxT
— Hareem Farooq (@FarooqHareem) February 25, 2020
اداکارہ ارمینا خان نے بھی بھارتی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا وہاں اتنی نفرت کیوں ہے؟کیوں آپ ایک دوسرے کو مارنا چاہتے ہیں؟ یہ سب انتہائی افسوسناک ہے۔
In a state of despondency about the events around the world. Why is there so much hate? Why do you want to kill eachother? Do you not bleed the same red? This is just beyond sad. We never learn do we?
— Armeena Khan 🦋 (@ArmeenaRK) February 25, 2020
اداکارہ منشا پاشا نے دہلی فسادات کو خوفناک قرار دیتے ہوئے ہندو توا کو دہشتگرد قرار دیا۔ اور لکھا انڈیا میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اسے دیکھ کر خوف محسوس ہوتا ہے۔ منشا پاشا نے اشوک نگر میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی مسجد کی تصویر شیئر کی اور لکھا اس خوفناک حرکت کے بعد سیکولر انڈیا شعلوں میں جلے گا۔
Horrifying!
Hindutva terrorists!
So terrifying to see what is happening in India
Prayers for all minorities and all ppl in India fighting and protesting against these bigots https://t.co/4OGyTRiMFo— manshapasha (@manshapasha) February 25, 2020
ماہرہ خان نے وزیراعظم کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے فخریہ انداز میں کہا’’یہ میرا لیڈر‘‘۔ ماہرہ نے عمران خان کی ٹوئٹ کو سراہتے ہوئے کہا یہ ہمارے پاکستان کے لیڈر ہیں میں اونچی اور صاف آواز میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔
یہ میرا لیڈر ! 💚 https://t.co/Yh4QxFadzk
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 26, 2020
اداکار فرحان سعید نے وزیراعظم کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا یہی وجہ ہے کہ میں نے آپ کو ووٹ دینے پر فخر کا اظہار کیا تھا اور ہر روز آپ کے لیے دعا کرتا ہوں۔ دعا ہے آپ پاکستان کو ان اونچائیوں پر لے کر جائیں جس کا ہم نے خواب دیکھا ہے آمین۔
Is why I said what I said. Proud to have voted for you, and pray for you everyday . May you take Pakistan to the heights we only dreamt of. Amen @ImranKhanPTI https://t.co/hXaUhjlM9W
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 26, 2020
حمزہ علی عباسی نے بھی ٹوئٹ کیا جو غیر مسلموں پر ظلم اور ان کے حقوق غصب کرنے کے حوالے سے تھا۔
"Beware! Whoever is cruel and hard on a non-Muslim minority, or curtails their rights, or burdens them with more than they can bear, or takes anything from them against their free will; I (Prophet Muhammad) will complain against the person on the Day of Judgment.” (Abu Dawud) https://t.co/DTvC9SOdkK
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) February 26, 2020