نئی دہلی: 1984 جیسے فسادات دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے، جسٹس تلوانت سنگھ
وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجریوال نے نئی دہلی ہنگاموں میں املاک کو نقصان پہنچانے پر معاوضے کا اعلان کردیا۔
اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ دہلی حکومت پرتشدد واقعات میں زخمی افراد کے اخراجات بھی اٹھائے گی۔
بھارتی دارالحکومت میں فسادات پھوٹنے کے بعد وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔
بھارتی ہائی کورٹ نے دہلی میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے حکمراں جماعت بی جے پی کے 3 رہنماؤں کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس ایس مورالی دھر اور جسٹس تلوانت سنگھ نے پولیس اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1984 جیسے فسادات دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے، ججز نے پوچھا کہ کیا آپ نے بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کی نفرت آمیز تقاریر سنیں؟ جس پر پولیس کمشنر نے جواب دیا کہ میں نے کپل مشرا کی تقریر نہیں سنی۔