کراچی : کروناوائرس کے باعث پاکستان سیمت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں
پاکستان میں کروناوائرس کے دو کیسزسامنے آنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی
کرونا وائرس کے اثرات میں پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔
چار روز کی مسلسل مندی سے 100 انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی ہوچکی ہے، ہفتےکے پہلے روز مارکیٹ 11 سوسے زائد پوائنٹس تک گری ، دوسرے روز285 پوائنٹس اور تیسرے روز520 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
دوسری جانب امریکی،یورپی اور ایشیائی حصص بازاروں میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں پانچ سوپچیس پوائنٹس،کورین اسٹاک مارکیٹ میں ایک سوپندرہ پوائنٹس،ہانگ کانگ انڈیکس میں دوسواناسی پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں