آر ایس ایس کےغنڈے پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں
اسلام آباد: بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سے شدت پسندی جنم لےگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سےشدت پسندی جنم لےگی، بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مقصد 20 کروڑ مسلمانوں کو کشمیریوں کی طرح مشتعل کرنا ہے۔
In Delhi carnage of Muslims, state-sponsored terror through police & RSS gangs is going to lead to radicalisation of the 200 mn Indian Muslims just as the Kashmiri youth has been radicalised through the oppression of Indian Occupation forces & deaths of almost 100,000 Kashmiris. pic.twitter.com/ybhZrdVhne
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 29, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں بار بار نشاندہی کر رہا ہوں عالمی برادری مداخلت کرے ، ایسا نہ ہوا تو ناصرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لیے اس کے بھیانک نتائج ہوں گے۔
I have been predicting that unless the international community intervenes these developments will have disastrous consequences not only for the region but eventually for the world also. pic.twitter.com/yG1bGfynFC
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 29, 2020
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر حملے 1938 میں یہودیوں پر حملے جیسے ہیں۔