Featuredکھیل و ثقافت
زلمی نے کنگز کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیدیا
راولپنڈی: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے پندرہویں میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔
شعیب ملک کا بلا رنز اگلتا رہا جنہوں نے 55 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے
کراچی کنگز کے محمد عامر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ عامر یامین اور عمر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔