کابل : افغان صدر نے کہا ہے کہ پہلے افغان طالبان پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کریں ،پھر قیدیوں کو رہا کردیں گے ۔
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کے بعد طالبان کے پاس شورش برپا کرنے کی کوئی وضاحت نہیں ہے ۔
انہوں طالبان رہنماﺅں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے غیر ملکیوں کے ساتھ امن معاہدہ کیا تو اب جہاد کا کیا مطلب ہے ،افغانیوں کا قتل جرم ہے ۔
افغان صدر نے کہا کہ اگر طالبان انٹرا افغان مذاکرات کے تحت قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں تو انہیں یہ بتانا چاہیے کہ طالبان کب پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کر رہے ہیں ۔