تہران: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مودی سرکار کو خبردار کیا کہ مسلمانوں کا قتل عام نہ رکا تو اسلامی دنیا سے بھارت کے تعلقات ختم ہوجائیں گے۔
دہلی میں مسلم کُش فسادات کے بعد خوف کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ نظام زندگی مفلوج اور لوگ گھروں میں محصور ہیں
آیت اللہ خامنہ ای نے دہلی میں مسلم کش فسادات پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
The hearts of Muslims all over the world are grieving over the massacre of Muslims in India. The govt of India should confront extremist Hindus & their parties & stop the massacre of Muslims in order to prevent India’s isolation from the world of Islam.#IndianMuslimslnDanger
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) March 5, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایرانی سپریم لیڈر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت ہندو شدت پسندوں کو مسلمانوں کے قتل عام سے روکے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا کہ مسلمانوں کا قتل عام نہ رکا تو اسلامی دنیا سے بھارت کے تعلقات ختم ہوجائیں گے۔
اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا ایران صدیوں سے بھارت کا دوست رہا ہے، بھارت میں تمام قومیتوں سے اچھا سلوک ہونا چاہیے، بھارت سمجھ سے باہر مجرمانہ ذہنیت کو پنپنے سے روکے، آگے کا راستہ پرامن مذاکرات اور قانون کی حکمرانی ہے۔