ریاض: کروناوائرس سعودی عرب میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا، مزید کیسز سامنے آگئے
سعودی عرب میں کروناوائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے متاثٖرہ مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئے مریضوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں ، مہلک وائرس کے حامل افراد سے میل جول رکھنے والے تمام افراد کا معائنہ کیا جا رہا ہے جس کے نتائج سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا
جبکہ مملکت میں وائرس کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔