Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

موسم گرما کی اسکول تعطیلات کا شیڈول تبدیل

کراچی : اس سال موسم گرما کی تعطیلات 20 مئی 2020 سے 20 جولائی 2020 تک ہوں گی

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں تعلیمی کلینڈر اورگذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی جبکہ سندھ میں تعلیمی سال 2020_21 اپریل 11 سے شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اس سال موسم گرما کی تعطیلات 20 مئی 2020 سے 20 جولائی 2020 تک ہوں گی جبکہ آئندہ تعلیمی سال میں تعطیلات یکم جون سے 30 جولائی تک ہوگی۔

ترجمان وزیر تعلیم کے مطابق آئندہ سال سے صوبے میں تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع اور مارچ میں اختتام ہوگا، جبکہ موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی میں ہوں گی، رمضان کو جواز بنا کر چھٹیاں اب آگے پیچھے نہیں ہونی چاہیے۔

سندھ بھر میں میٹرک کے نتائج 30 جون تک کردینے اور کالجز میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیا جائے گا جبکہ آغا خان بورڈ بھی اپنے نتائج 3 جون تک مکمل کرے اس حوالے سے بھی وہ اقدامات کریں۔

وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات16مارچ سے منعقد ہوں گے اور تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 9مارچ سے کھل جائیں گے البتہ تدرییسی عمل اور بچوں کی تعطیل 13مارچ تک ہی ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close