Featuredپنجاب

صحت و تعلیم بزدار حکومت کی اولین ترجیحات ہیں

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تمام وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑا ہے۔

مسر جمشید کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت بزدار حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید سے فرسٹ سیکریٹری برٹش ہائی کمیشن نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی تعمیر و ترقی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ برطانیہ کے تعاون سےعوامی فلاح کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

فرسٹ سیکریٹری برٹش ہائی کمیشن ٹام ڈی فانبلینکی کا کہنا تھا کہ تمام طبقات کو حقوق،اختیارات دیے جانا قابل ستائش ہے، پاکستان اور پنجاب کی عوام کی مدد اور پارٹنرشپ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close