Featuredپنجاب

حکومت کی نالائقی کا نقصان عوام اٹھارہی ہے

لاہور: نالائق اور سلیکٹڈ حکومت عوام پر ظلم کر رہی ہے ، حکومت کی نالائقی کا نقصان عوام اٹھارہی ہے

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معاشی حالات بدتر بنا دیئے ہیں اور آئی ایم ایف کے ہاتھوں معشیت کو گروی رکھ دیا۔حکومت نے ہماری معاشی خود مختاری پر سودابازی کی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل نے عوام کا معاشی قتل کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترقی غریب عوام پر پیسے خرچ کرنے سے ہوتی ہے اس علاوہ ترقی جعلی ہے۔ نالائق اور سلیکٹڈ حکومت عوام پر ظلم کر رہی ہے ، حکومت کی نالائقی کا نقصان عوام اٹھارہی ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہم پوچھتے ہیں کہ بجلی کیوں مہنگی ہے اور ہر چیز مہنگی ہے تو پتہ چلتا ہے نا اہل حکمران ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ اور پی ٹی آئی جب حکومت میں آتی ہے تو صرف امیروں کیلئے کام کرتی ہے۔ نون لیگ آئے یا کوئی اور ملک میں امیروں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اور دیگر پالیسیز لائی جاتی ہیں۔

لاہور کے جیالوں کے درمیان خود کو پاکر بہت خوش ہوں جنہوں نے جمہوریت کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آئی پنجاب کے جیالوں کی وجہ سے آئی اور پارٹی نے ہمیشہ پنجاب پر فوکس کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے اپنے دور میں غریب عوام کیلئے کام کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close