حکومت غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے
اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غربت بیماری ہے جب بیماری تشخیص ہوگی تب ہی علاج ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارا مشن ہے ہم نے پاکستان میں غربت کا مقابلہ کرنا ہے۔
پورے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگا دیاگیا، پنجاب کا 55 فیصد بجٹ لاہور پرخرچ ہو رہا تھا، زیادہ بجٹ لاہور پرخرچ کرنے سے دیگر علاقے پیچھے رہ گئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار غریب علاقے سے آئے ہیں، ڈی جی خان پر پیسہ لگناچاہیے وہ بہت پیچھے رہ گیا ہے، لوگوں نے تنقید کی کہ ڈی جی خان میں کیوں پیسہ لگایا جا رہا ہے۔
عثمان بزدار نے اپنے علاقےمیں پیسہ خرچ کرنا شروع کیا تو شور مچ گیا، پیسہ وہاں جانا چاہیے جہاں اس کی ضرورت ہو، پیچھے رہ جانے والے اضلاع کے لیے بجٹ بنیں گے، کسی طاقتور کے کہنے پر نہیں ضرورت کے مطابق اضلاع میں بجٹ تقسیم ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کوبتائیں گےسب سے زیادہ پیسہ کہاں خرچ کرنے کی ضرورت ہے، ڈیٹا فار پاکستان کے ذریعے معلوم کریں گے پیسہ کہاں خرچ کرنا ہے، ترقیاتی بجٹ طاقتوروں کی مرضی پر خرچ کیا جاتا ہے، پالیسی میکرز کو یہ نہیں پتہ ہوتا تھا کہاں کس کی ضرورت ہے۔
غربت بیماری ہے جب بیماری تشخیص ہوگی تب ہی علاج ہوگا۔