Featuredکھیل و ثقافت
زلمی نے قلندرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا
لاہور : پاکستان سپر لیگ 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ہیں۔
شعیب ملک اور حیدر علی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 116 رنز کی شراکت سے ٹیم کو بحران سے نکال دیا۔
شعیب ملک 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہحیدر علی بھی 69 رنز بنا کر دلبر حسین کا شکار ہوگئے
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور سمت پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں
قلندرز کی ٹیم کو پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے اپنے 2 میچز جیتنے ہوں گے جبکہ پشاور زلمی کو صرف ایک فتح درکار ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 9 میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے صرف ایک میں لاہور قلندرز کامیاب رہا جبکہ 8 مرتبہ زلمی فاتح رہا ہے۔