Featuredاسلام آباد

سینما گھر، شادی کی تقاریب اور اجتماعات پر پابندی

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم فیصلے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 28 ہوگئی ہے

قومی سلامتی کمیٹی کے اہم فیصلے

وائرس کی آگاہی کے لیے میڈیا پر مہم ، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

23 مارچ کی تقریب منسوخ ، تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے بند رہیں گے

شادی کی تقاریب پر دو ہفتے کی پابندی عائد ، سنیما گھروں، کانفرنسز پر پابندی

تین ہفتے کے لیے جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی ، کرتارپور راہداری جانے پر پابندی

افغانستان اور ایران کے ساتھ مغربی بارڈر 2 ہفتے کے لیے مکمل بند

چمن کا بارڈر ہر طرح کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا، قومی رابطہ کمیٹی اس فیصلے کا جائزہ لے گی، طورخم سمیت مغربی سرحد کو بند کیا جارہا ہے۔

تفتان میں ایران سے زیارت کے بعد آنے والے افراد کو سرحد پر ہی 14 دن کے لیے قرنطینہ کے لیے رکھ دیں گے، اس کے لیے باریک بینی سے نظام بنایا گیا ہے کہ تمام زائرین کو مخصوصی بسوں کے ذریعے صوبائی حکومتوں کے حوالے کیا جائے گا۔

صرف 3 ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت اور چیف جسٹس سے کچہریوں کو 3 ہفتوں کے لیے بند کرنے کی درخواست

قومی سلامتی کمیٹی میں ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف 3 ایئر پورٹس میں بین الاقوامی پروازوں کی اجازت ہوگی جن میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد شامل ہیں۔

پی ایس ایل سب سے بڑا اجتماع ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان میچوں کو خالی میدانوں میں کروایا جائے گا اور شائقین گھروں میں بیٹھ کر دیکھیں گے

شادی ہالوں میں شادی کی تقاریب پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ یہ پابندی دو ہفتوں کے لیے ہے جس کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔

سنیما میں پابندی ہوگی وہاں ٹکٹوں کی فروخت نہیں ہوگی، کانفرنسز پر بھی پابندی عائد کر رہے ہیں۔

ظفر مرزا نے کہا کہ مذہبی اجتماعات ایک حساس معاملہ ہے اس لیے بڑی حکمت سے فیصلہ کرنا پڑتا ہے اور جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ، سلامتی کمیٹی نے مذہبی امور کے وزیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان اجتماعات میں جائیں اور ان سے گفتگو کریں

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close