سری نگر : مقبوضہ وادی کے لاک ڈاؤن کو223روز ہوگئے، نماز جمعہ پر بھی پابندی لگادی گئی۔
وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگیا، نوجوان کو ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کے دوران بہیمانہ تشدد کرکے شہید کیا گیا، دو دن میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد3ہوگئی ہے۔
مقبوضہ وادی کے لاک ڈاؤن کو223روزہوگئے، بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کو نمازجمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بلیک آؤٹ بھی جاری ہے۔