کابل: افغان چیک پوائنٹ پر شدت پسندوں کا حملہ 25 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں چیک پوائنٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 25 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
دہشت گردوں نے افغان صوبے ضابل میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا۔ حملے میں پولیس اہلکاروں اور فوجی جوانوں سمیت 25 افراد مارے گئے۔
حملے کی ذمے داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔ دہشت گرد حملے کے بعد ملیٹری گاڑیاں اور اہلکاروں کے اسلحے بھی ساتھ لے گئے۔
افغان حکومت نے جواب دینے کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ صوبائی حکومتی ترجمان عطا جان کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ طالبان کی جانب سے ہوسکتا ہے۔
تاریخی امن معاہدے کے بعد امریکی فوج نے 4 مارچ کو طالبان پر پہلا حملہ کیا تھا، حملے کے نتیجے میں طالبان ملٹری کمیشن کے چیف سمیت تین طالبان مارے گئے تھے۔