کراچی: کرونا سے بچاؤ مہم میں سندھ پولیس کو سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم
کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پولیس کو سختی سے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس شہر میں ناکے لگائے گی، سفر کرنے والے شہریوں کو وجہ بتانی ہوگی۔
ضرورت کے بغیر گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔عوام کو گھروں کے باہر تفریح سے روکا جائے گا۔
گاڑیوں کے اندر، سڑکوں، شاہراہوں یا دیگر مقامات پر چار یا پانچ سے زائد افراد جمع نہ ہوں بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی، پابندی کا اطلاع آج بروز جمعہ سے ہوگا۔
آج کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کرگیا