Featuredتجارت

کورونا نے عالمی معیشت میں بھونچال برپا کردیا

کراچی : کرونا وائرس اپنے تمام تر مضمرات کے ساتھ تمام براعظموں کو اپنے زد میں لے چکا ہے۔

اس وقت عالمی سطح پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سائنسدان ناکام نظر آرہے ہیں،چونکہ کرونا وائرس کو احتیاطی تدابیر سے ہی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اس لئے کویِڈ انیس بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر میں منفی پروپیگنڈوں سے عالمی تجارت متاثر ہوئی۔

کرونا نے عالمی معیشت کی بنیادیں ہلا دیں۔ خام تیل کی قیمت29 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھی گئی، اسٹاک مارکیٹس کیلئے بھی یہ ہفتہ بدترین رہا۔

کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، نقل وحرکت محدود ہوگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں شدید کمی واقع ہوگئی۔

خام تیل کی قیمت انتیس سال کی کم ترین سطح پرآگئی، امریکی خام تیل بیس ڈالر پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی خام تیل کی قیمت بائیس ڈالر اکتالیس سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھی ہفتے بھر میں بارہ فیصد کی کمی ہوئی۔ بیس مارچ کو ختم ہونے والا ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے دسمبر دوہزار آٹھ سے اب تک کا بدترین رہا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close