کراچی: سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 407 افراد گرفتار
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے 15روز لاک ڈاؤن کے اعلان کی خلاف ورزی پر دوسرے روز صوبے بھر میں 407 افراد کو گرفتار اور 121 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق حکومتی لاک ڈاؤن کے دوسرے روز خلاف ورزی کرنے پر سندھ بھر میں407 افراد کو گرفتار اور درجنوں مقدمات درج کیے گئے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی میں دوسرے روز 259 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 81 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
سندھ کے دیگر شہر: حیدرآباد میں 70، میر پور خاص میں 10، سکھر میں 43، اور لاڑکانہ میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
حیدرآباد میں مقدمات کی اندراج کی مجموعی تعداد 18، میر پور خاص میں 3، سکھر میں 9، اور لاڑکانہ میں 6 رہی۔