کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں متاثرین پانچ لاکھ 31 ہزار سے بڑھ گئے ہیں
جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 22 ہزار ہے۔
کورونا وائرس نےاٹلی کے بعد اسپین میں بھی تباہی مچادی جہاں24 گھنٹوں کے دوران مزید 6سو 55 مریض ہلاک ہوگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔
اٹلی میں مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار 165 ہوچکی ہے اور 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 جبکہ بیلجئیم میں مزید 42 افراد وائرس کاشکاربن گئے۔
فرانس میں 231 ہلاکتوں کے بعداموات 13 سو31 اکتیس ہو گئی ہے جب کہ پیرس سمیت مختلف شہروں میں سڑکوں اورعوامی مقامات کو جراثیم سےپاک کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکہ میں بھی کورنا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار 280 ہو چکی ہے جو چین سے زیادہ ہے۔ چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3,292 ہے جبکہ امریکہ میں آج 266 نئی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 1293 ہوچکی ہے۔
دنیا میں ایک چوتھائی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے جس میں کئی حکومتوں نے تمام کاروبار بند اور صرف ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رکھنے کا حکم دیا ہے۔