Featuredانٹرٹینمنٹ

لاک ڈاؤن کے باعث ٹی وی چینلز کی ریٹنگ میں اضافہ

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں جزوی لاک ڈاؤن ہونے پر لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔

لوگوں کے گھروں تک محدود رہنے کی وجہ سے ٹی وی دیکھنے کی عادت بڑھ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعدد چینلز کی ریٹنگز میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں گزشتہ ہفتے ٹی وی دیکھنے میں 8 فیصد تک اضافہ ہوا، وہیں کئی ٹی وی چینلز کے دیکھے جانے میں 90 فیصد اضافہ بھی ہوا اور بعض ٹی وی پروگرامز کی ریٹنگ میں اس سے بھی زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے باعث اے بی سی چینل کے ورلڈ نیوز ٹونائٹ شو اور این بی سی چینل کے نائٹلی نیوز شو کو زیادہ دیکھا جارہا ہے۔20 سال قبل ایسا سوچا جارہا تھا کہ چینلز کے ان شوز کا اختتام قریب ہے تاہم لاک ڈاؤن کے باعث 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد روزانہ ٹی وی پر ان شوز کو دیکھ رہے ہیں۔

سی این این چینل کو دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا جبکہ فاکس نیوز اور ایم ایس این بی سی چینلز کی ریٹنگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روزانہ کسی نہ کسی نیوز کانفرنس کے ذریعے ٹیلی ویژن اسکرینز پر نظر آتے ہیں اور 44 لاکھ ناظرین نے فاکس نیوز پر انہیں دیکھا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

بچوں کے اسکولز بند ہونے کے باعث بھی ٹیلی ویژن دیکھنے میں اضافہ دیکھا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close