Featuredدنیا

کورونا کو شکست ، کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ صحتیاب

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

اے بی سی نیوز کے مطابق صوفی ٹروڈو نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

کینیڈین خاتون اول نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ڈاکٹرز اور صحت کے حکومتی ادارے نے انہیں کورونا سے فری قرار دیا ہے اور ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔

صوفی ٹروڈو دنیا کی وہ پہلی خاتون اول تھیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

Canada’s Prime Minister Justin Trudeau and his wife

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ محض 15 دن میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئیں، ان میں رواں ماہ 13 مارچ کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں اس وقت کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جب وہ بچوں سمیت لندن کے دورے سے واپس کینیڈا پہنچی تھیں۔

اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بچوں سمیت خود کو بھی قرنطینہ میں منتقل کرلیا تھا تاہم ان میں گزشتہ 15 دن میں کورونا کی کوئی علامات نہیں دیکھی گئیں۔

جسٹن ٹروڈو نے 28 مارچ کی شام کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کی اہلیہ اب بلکل ٹھیک ہیں۔

اسپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ بھی 15 مارچ کو کورونا کا شکار ہوئی تھیں ، ان کے صحت مند ہونے سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

Wife Of The Prime Minister Spain

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close