کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔
وزیر تعلیم سندھ نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ میرے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، جنہوں نے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی ان کا شکر گزار ہوں۔
الحمدللّٰہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گذشتہ دس روز میں میرے لئے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی ۔ انشااللہ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔ pic.twitter.com/kie4nzD7x3
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) March 30, 2020
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھ سے ملتے رہے ہیں وہ بھی خود کو آئسولیشن میں رکھیں اور شہری بھی گھروں میں رہیں۔
واضح رہے کہ 23 مارچ کو وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔