کراچی: کورونا وائرس ٹیسٹنگ کراچی کے نو اسپتالوں میں فراہم کردی گئی
جو اسپتال کورونا وائرس ٹیسٹنگ کررہے ہیں ان میں انڈس اسپتال، ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، ایس آئی یوٹی، سول اسپتال، اوجھاکیمپس ، ضیاالدین ، سندھ انسٹی ٹیویٹ آف یورولوجی اینڈٹرانسپلانٹیشن ، پی این ایس شفا اور چغتائی لیب کے نام کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے والے مراکز میں شامل ہیں۔
ٹیسٹنگ کی سہولت لیاقت یونیورسٹی میڈیکل اینڈہیلتھ سائنسز، ایل یوایم ایچ ایس حیدرآباد، گمبٹ انسٹی ٹیویٹ آف میڈیکل سائنسزخیرپور میں بھی میسر ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے۔