Featuredاسلام آباد

لوگ نمازجمعہ گھر میں ادا کریں

اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ عوام نمازجمعہ گھر میں ادا کر ئے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ موجودہ حالات میں لوگ نمازجمعہ گھر میں ادا کریں

کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کے جنازہ وتدفین میں قریبی رشتہ داروں کوشرکت کی اجازت دی جائے اور تدفین کرتے ہوئےتکریم و احترام انسانیت کا مکمل خیال رکھاجائے۔

عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہیں لیکن خوف یاڈر کا ماحول نہ بنایاجائے۔ مساجدکو کمیونٹی سینٹر قرار دیا جانا چاہیے اور امام مسجدکی گرفتاری کے بجائےتعاون حاصل کیاجائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کو بھی بطور خاص یاد رکھاجائے، معاشی کفالت کیلئےمذہبی و علاقائی امتیازات کو بالائےطاق رکھا جائے، حکومت،عوام اورسول سوسائٹی مل کرکام کریں جب کہ بے روزگار کی کفالت و اعانت کا انتظام مساجد سےکرنا مفید ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close