Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد35 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

پاکستان میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد 2458 ہوگئی ہے اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 35 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 458 ہوگئی ہے۔

کورونا میں مبتلا افراد میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے اور 126 نے اس سے صحت یابی حاصل کرلی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں مریضوں کی تعداد 928 ہوگئی ہے، سندھ میں 783، خیبر پختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 68، گلگت بلتستان میں 190 جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close