Featuredدنیا

اٹلی کے شہریوں کا بے گھر افراد کی مدد کرنے کا انوکھا طریقہ

روم: لاک ڈاؤن میں بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کا زبردست انوکھا طریقہ

کرونا وائرس کے باعث اٹلی میں صورت حال انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے حکومت نے تمام شہروں کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔

اٹلی میں فٹ پاتھ پر رہنے والے بے گھر افراد لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت پریشان تھے کیونکہ انہیں کھانے پینے کے حوالے سے سنگین مسائل کا سامنا تھا۔

لاک ڈاؤن صورت حال میں اٹلی کے شہریوں نے بے گھر افراد کی مدد کے لیے منفرد کام کر کے مثال قائم کردی۔

شہریوں نے بے گھر افراد کی مدد کرنے کا انوکھا طریقہ نکالا اور اپنے گھروں کی بالکونیوں سے ٹوکریاں باہر لٹکا دیں جن میں پھل، کھانا اور دیگر ضروری اشیاء موجود ہیں۔

ان ٹوکریوں میں ہر وقت کھانا موجود رہتا ہے اور جیسے ہی کوئی اُس میں رکھی اشیاء لے کر جائے تو شہری اسے بھر کر دوبارہ لٹکا دیتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close