کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔
جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
Another 9 patients have recovered & their corona virus test has come negative. Now the total number of recovered patients in Sindh stand at 74. People should learn that isolation or social distancing is the only cure to #COVIDー19. These 74 isolated themselves, can you?
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 4, 2020
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیئے کہ کرونا کا واحد علاج آئسولیشن اور سماجی فاصلہ ہے، ان 74 افراد نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کیا، کیا آپ بھی کرسکتے ہیں؟
خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ 1072 کیسز ہیں، سندھ میں 839 کیسز ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2700 ہوچکی ہے جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 130 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں