Featuredخیبر پختونخواہ

حکومتی امداد مزدور طبقے کی دہلیز تک پہنچائیں گے

پشاور: حکومت ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔

کے پی کے مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ صوبے میں کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں دستیاب ہیں، کسی بھی علاقے میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومتی امداد مزدور طبقے کی دہلیز تک پہنچائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان نہ ہو۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ پختونخوامیں تمام ادارے مربوط حکمت عملی سےکام کررہے ہیں، کسی بھی علاقے میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ نے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی، شہریوں کی نشاندہی پر ناجائز کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

خیبرپختونخواہ میں کرونا کے 343 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12 اموات ہوئیں،30 مریض صحت یاب ہوگئے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close